نئی دہلی30ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فضائیہ نے دارالحکومت دہلی ،غازی آباد اور گردونواح کے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کھلے میں خوردنی اشیاء نہ پھینکیں کیوں کہ آٹھ اکتوبر کو یومِ ہوائی فوج کے موقع ہونے والے ایئر شو اور اس سے پہلے ریہرسل کرنے والے طیاروں کے لیے پرندوں سے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔فضائیہ نے کہا ہے کہ ہنڈن میں 8 اکتوبر کو ہونے والے ایئر شوکے لیے پیرسے طیاریاور ہیلی کاپٹر ریہرسل شرو ع کردیں گے۔ریہرسل کے دوران ہوئی جہاز اور ہیلی کاپٹر وزیر پور پل، ، افضل پور،ہنڈن،شاملی، جیوانا، چاندنگر، ہاپڑ اورپلخوا کے علاقے میں اڑانیں بھریں گے۔